سیالکوٹ بارالیکشن :فلیکس ،کھانا ، ناشتہ اورہائی ٹی پر پابندی

سیالکوٹ بارالیکشن :فلیکس ،کھانا ، ناشتہ اورہائی ٹی پر پابندی

الیکشن قوانین پر عملدر آمد نہ کرنے والا امیدوار ناہل قرار دے دیا جائیگا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سعید احمد بھلی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں پنجاب بار کونسل کے رولز پر مکمل عملدر آمد کر ایا جائے گا۔ انتخابی مہم میں پینا فلیکس، بینرز،پلے کارڈ، سٹیکرز،ہورڈنگ بورڈ، کیلنڈر، ڈائری، چین یا پوسٹر ز،کھانا، لنچ، ناشتہ، ہائی ٹی اور سالگرہ کا کیک کاٹنے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی ، الیکشن قوانین پر عملدر آمد نہ کرنے والا امیدوار ناہل قرار دے دیا جائیگا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی الیکشن ریفارمز کمیٹی کا اجلاس زیر صدار ت سعید احمد بھلی بار لائبریری میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں طے پایا کہ کسی بھی امیدوار یا اس کے سپورٹر کی جانب سے متذکرہ رولز کی خلاف ورزی پر متعلقہ امیدوار نااہل قرار پائے گا اور ڈسٹرکٹ با ر ایسوسی ایشن سیالکوٹ الیکشن سیالکوٹ کو صاف و شفا ف بنانے کیلئے اور خالصتاً پروفیشنل وکلا کو الیکشن میں حصہ لینے کیلئے راہ ہموار کرنے کیلئے ہر صورت رولرز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ اجلاس میں تمام امیدوار وں نے متفقہ طور پر الیکشن ریفارمز کمیٹی کی جانب سے رولز پر عملد ر آمد کروانے کی مکمل یقین دہانی کر ائی اور الیکشن مہم کے حوالے سے تجاویز پیش کیں جس پر الیکشن ریفارمز کمیٹی اور امیدوار وں نے متفقہ طور پر عملدرآمد کروانے کا اعادہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...