سیالکوٹ :فوڈ اتھارٹی کی غفلت ، مضر صحت اشیا فروخت
نان رجسٹرڈ اور کیمیکلز سے تیار پاپڑ، سلانٹی، نمکو کھانے سے بچے بیمار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )فوڈ اتھارٹی کی نااہلی، جگہ جگہ مضر صحت اشیا کی فروخت ،عام شہری بیماریوں کے حوالے ، کوئی پرسان حال نہیں، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ سیالکوٹ اور گردونواح میں مضر صحت اشیا کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے جن میں نان رجسٹرڈ اور کیمیکلز سے تیار کردہ پاپڑ، سلانٹی، نمکو سرفہرست ہیں ۔اکثر وبیشتر جب پاپڑ اور نمکو کے پیکٹ کو کھولا جاتا ہے ان کے اندر سے ناقابل برداشت بدبو آتی ہے جو کھانے کے قابل بھی نہیں ہوتے ۔ پاپڑ کو کھانے سے بچے گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار دھڑلے سے فروخت کررہے ہیں۔ فوڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت کی وجہ سے گوشت فروشوں کو بھی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے وہ بیمار، لاغر جانوروں کو ذبح کرکے شہریوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments