سرمد رضا نائیک کی جانب سے وارڈ 4میں کلینک آن ویلز کا انعقاد
راہوالی (نامہ نگار)وارڈ نمبر 4کنٹونمنٹ بورڈ امیدوار برائے ممبر خواجہ سرمد رضا نائیک نے انتخابی حلقہ گرین ٹاؤن، رحمت نگر، پیروشہید، ڈھینگرانوالی، ڈی سی کالونی میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے کلینک آن ویلز فری میڈیکل کیمپ کا انعقادشروع کر ادیا ،
فری کیمپ وارڈ کے مختلف محلوں میں ایک ماہ تک لگا کرے گا جس میں لیڈی ڈاکٹرز ، جینٹس ڈاکٹرز کے علاوہ محکمہ صحت کا عملہ آنے والے مریضوں کا فری چیک اپ، ماں اور بچے کی صحت، مفت لیبارٹری ٹیسٹ، مفت ادویات فراہم کی جائینگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments