پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہلاک،ساتھی فرار

 پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہلاک،ساتھی فرار

دھلے پولیس کے ناکے سے فرار کی کو شش ، صدام ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ دھلے کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران راہزنی، چوری اور موٹرسائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم ہلاک جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق تھانہ دھلے کی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ جوابی کارروائی کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر موقع پر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہو نے والے ملزم کی شناخت صدام حسین کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم نومبر 2025 میں ذیشان نامی شہری کو قتل کرنے کے بعد سے اشتہاری تھا اور راہزنی، چوری اور موٹرسائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...