ن لیگ ،پیپلز پارٹی کی لڑائی محض نورا کشتی :ناصر چیمہ

ن لیگ ،پیپلز پارٹی کی لڑائی محض نورا کشتی :ناصر چیمہ

دونوں جماعتیں فارم 47کی پیداوار ہیں ،ذاتی مفادات کیلئے تنقید کررہے

راہوالی (نمائندہ دنیا )پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن مفاد پرستی کے پلیٹ فارم پر ایک ہیں مفاد پرستی کا حصول انکی سیاست کا محور ہے دونوں جماعتیں آپس میں نورا کشتی کھیل کر عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں ، ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیان بازی کے پیچھے بھی ذاتی مقاصد کاحصول ہوتا ہے ،عوام ان دونوں جماعتوں سے بیزار ہو چکے ہیں ان سے جان چھڑانا ہی وقت کا تقاضا ہے ۔ ایم پی اے ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے علاقہ معززین شہباز چیمہ ،شیخ خرم ،شہزاد ہاشمی ، استخار احمد ڈھانجہ ، ارشد ورک ،چودھری احمد علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا پاکستان میں وجو د ختم ہوتا جارہا ہے اس وقت صرف جوا کی سیاست کرر ہے ہیں کہ کہیں سے کچھ نہ کچھ حاصل ہوجائے مفادات کے حصول کیلئے کبھی مسلم لیگ ن پر تنقید کرنا شروع کردیتی ہے ، مسلم لیگ ن فارم 47کی مسلط شدہ جماعت آج بھی لوٹ کھسوٹ کے منشور پر عمل پیرا ہے ، دونوں جماعتوں سے عوام تنگ آچکے ہیں جب بھی صاف شفاف الیکشن ہوئے تو دونوں جماعتوں کو اپنی حیثیت کا پتہ چل جائیگا اور شکست انکا مقدر بنے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...