لالہ موسیٰ:غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ ،صارفین کو مشکلات

لالہ موسیٰ:غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ ،صارفین کو مشکلات

بھاری بل دینے کے با وجود سہو لت میسر نہیں ، گیپکو چیف سے کارروائی کا مطالبہ

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )گیپکو کی طرف سے غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے صارفین عاجز آگئے ، اطلاعات کے مطابق گیپکو کی طرف سے مختلف اوقات میں مختلف علاقوں خصوصی طور پر شام اور رات کو غیراعلانیہ لوشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی جس سے عوام عاجزآچکے ہیں،دن کو گرمی میں محنت مزدوری کرنے والوں کارات کاسکون گیپکو حکام نے غارت کردیا ،عوام سے بھاری بلوں کی وصولی کرنے والا محکمہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کی پریشانیاں بڑھانے میں بھی سرفہرست ہے ، صارفین نے چیف ایگزیکٹو گیپکو سے مطالبہ کیاہے کہ عوام کو پریشان کرنے والے عناصر کیخلاف ایکشن لیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...