اشیا خورونوش کی مقرر نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کا حکم
آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے :ڈپٹی کمشنر
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نے گراں فروشی کی روک تھام، مارکیٹ میں اشیا خورونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیدیا ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ووزیر آباد نوید احمد کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈائون جاری رکھنے ، مارکیٹ میں وافر دستیابی، پھلوں اور سبزیوں اور اشیائے ضرروریہ کی مقررہ قیمتوں پر مارکیٹ میں دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیر آباد نوید احمد نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹے کی مصنوعی قلت،پھل، گوشت، سبزیاں، برائلرمرغی، دودھ دہی، پٹرول اور دیگر کی مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیاں کریں، صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ممکن بناتے ہوئے مصنوعی مہنگائی کے جن کو قابو کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments