گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملز م لاکھوں روپے کا سامان لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملز م لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لے اڑے۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عثمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم گھر میں داخل ہوئے اور الماری سے 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، موبائل ، زیورات اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments