سیالکوٹ :مرچو پیزا ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

 سیالکوٹ :مرچو پیزا ڈکیت گینگ  کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ عرفان ڈھلو اور ٹیم نے منڈیکی بیریاں کے رہائشی مرچو پیزا گینگ کے سرغنہ شاہ زیب عرف مرچو سمیت 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ، 5 لاکھ 26 ہزار 500 سو روپے کا مالِ مسروقہ برآمد کرلیا۔

 ملزم چوری و ڈکیتی کے 9سے زائد مقدمات میں بڈیانہ پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزم شہریوں سے موٹر سائیکلیں، موبائل فون ،پیزا ڈیلیوری بوائے سے پیزا وغیرہ اور نقدی چھیننے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...