بوگس دستاویز پر نکاح خواں اور رجسٹرار گرفتار
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)اینٹی کرپشن نے محکمہ جنگلات کے ملازم اور بوگس نکاح نامہ کے الزام میں نکاح خواں اور نکاح رجسٹرار کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی ڈویژنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی بتایا گیا ہے کہ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات نثار احمد نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے ملازم محمد الیاس کو 20ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،دوسری کارروائی میں نکاح خواں محمد بلال اور نکاح رجسٹرار محمد جاوید کو بوگس نکاح نامہ کے الزام میں جوڈیشل ایکشن کی منظوری کے بعد گرفتار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments