تتلے عالی :قبرستان کی چار دیواری اور سیم نالہ پل کی تعمیر کا مطالبہ

تتلے عالی :قبرستان کی چار دیواری  اور سیم نالہ پل کی تعمیر کا مطالبہ

تتلے عالی(نامہ نگار)قبرستان کی چار دیواری اور سیم نالہ پل کی تعمیر کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ۔

موسلادھار بارشوں کے با عث نوشہرہ ورکاں روڈ اور گردونواح کی بستیوں کا پانی داخل ہونے کی وجہ سے قبرستان جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے ، متعدد قبریں زمین بوس ہو گئیں جبکہ کامونکے روڈ پر واقع سیم نالہ پل جو اپنی مدت پوری کرکے بوسیدہ اور خطرناک ہوگیا ہے ،مذکورہ شاہراہ سے اناج سے بھری ٹرالیاں،ٹرک،کنٹینر وغیر گزرتے ہیں جو دھند اور بارشوں میں مزید خطرناک ہو جاتا ہے ۔مقامی رہائشی شبیر احمد انصاری، بلال احمد،جاوید آرائیں،سیٹھ محمدامین، سلمان خان، نذیر احمد مہر نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...