پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدہ، تین روزہ تقریبات

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدہ، تین روزہ تقریبات

عمارات کو سبز و سرخ روشنیوں سے سجانے ، ملی نغموں ودیگر سرگرمیوں کا فیصلہ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی سہ فریقی مشترکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں تین روزہ تقریبات کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز یوسف چھینہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی سمیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے ہدایت کی کہ معاہدے کی خوشی میں تین روز تک مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہیڈکوارٹر پر معیاری تشہیری مواد آویزاں کیا جائے جبکہ اہم اور نمایاں عمارات کو سبز و سرخ روشنیوں سے روشن کیا جائے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہریوں کی شرکت کے لیے ملی نغمہ کنسرٹس اور دیگر آؤٹ ڈور سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے ۔ تمام متعلقہ محکمے تقریبات کے انتظامات بروقت مکمل کریں اور باہمی رابطے کے ساتھ ذمہ داریاں انجام دیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تین روزہ تقریبات کے دوران شہر کو جشن کے ماحول میں سجانے اور تمام انتظامات بہترین انداز میں مکمل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...