کامونکے :ویٹرنری ہسپتال اور محکمہ زراعت کا دفتر ڈوب گیا

کامونکے :ویٹرنری ہسپتال اور محکمہ زراعت کا دفتر ڈوب گیا

20روز سے ملازمین اور مویشیوں کے علاج کیلئے آنیوالوں کو مشکلات کا سامنا

کامونکے (تحصیل رپورٹر )ویٹرنری ہسپتال اور محکمہ زراعت کے دفاتر 20روز سے بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ، بیمار جانوروں کے علاج معالجے کیلئے آنیوالے اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ محکمہ زراعت کے ملازمین، کسانوں اور دیگر سائلین کو بھی سرکاری امور کی انجام دہی میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق طویل عرصے سے سرکاری دفاتر کے اطراف کئی فٹ پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے ویٹرنری ہسپتال تک رسائی انتہائی مشکل ہو گئی ہے ۔ بیمار اور زخمی جانوروں کو علاج کیلئے ہسپتال لانے والے مالکان پانی سے گزر نے پر مجبور ہیں ۔ دوسری جانب محکمہ زراعت کے دفاتر بھی پانی میں گھرے ہوئے ہیں جس سے ملازمین کو دفتر پہنچنے اور سرکاری امور سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ایمن آباد میں گوردوارہ روڑی صاحب کے اردگرد موجود کھیت بھی کئی کئی فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، جس سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ شہریوں اور کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایمن آباد کے متاثرہ علاقوں سے ہنگامی بنیادوں پر پانی نکالنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں، سرکاری دفاتر تک رسائی بحال کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...