ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے شہریوں کے مسائل سنے

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے شہریوں کے مسائل سنے

ہر درخواست کو وقت پر نمٹانے ،ناجائز ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن مزید تیز کرنیکا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایف ڈی اے آصف چوہدری نے حکومت کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ شکایات کے ازالے میں تاخیر کسی صورت نہ کی جائے اور ہر درخواست کو میرٹ پر مقررہ مدت کے اندر نمٹایا جائے۔ انہوں نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف جاری آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے کہا عوام کو ایسی ہاؤسنگ سکیموں کے ذریعے دھوکہ دہی اور مالی نقصان سے بچانے کیلئے مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔ سرکاری اراضی اور عوامی راستوں پر قائم عارضی اور پختہ تجاوزات کے خاتمے اور قبضہ مافیا کیخلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے، شہریوں کو ملکیتی امور حل کیلئے غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ۔  متعلقہ شعبے زیرِ التوا درخواستوں کا ترجیحی بنیادوں پر جائزہ لے کر قانونی کارروائی مکمل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...