ناقص میٹریل کی نشاندہی ،کمشنر کا منصوبوں کی چیکنگ کا حکم

ناقص میٹریل کی نشاندہی ،کمشنر کا منصوبوں کی چیکنگ کا حکم

کمشنر محمد علی کی پنڈی بھٹیاں میں کھلی کچہری ، ٹراما سنٹر فعال کرنے کی یقین دہانی

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )کمشنر گوجرانوالہ محمد علی نے تحصیل کمپلیکس پنڈی بھٹیاں میں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے عوام کے مسائل سن کر متعلقہ محکموں کو شکایات کے ازالہ کے احکامات جاری کئے ، زیادہ تر شکایات محکمہ مال کے متعلقہ تھیں۔بعد ازاں کمشنر محمد علی نے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کے ہمراہ تحصیل کمپلیکس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور ایک دن میں تحصیل کمپلیکس میں ایک ہزار پودے لگائے گئے ۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ ضلع حافظ آباد میں ماہ اگست میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، کمشنر نے میڈیا کی نشاندہی پر ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال پر ڈپٹی کمشنر کو منصوبوں کی چیکنگ کا حکم دیا اور ٹراما سنٹر پنڈی بھٹیاں کو بھی فعال کرنے کی یقین دہانی کر ائی ۔ کمشنر کی کھلی کچہری کیلئے آمد پر شہر میں سڑکوں اور بازاروں سے کچرا اٹھا لیا گیا ۔ کمشنر 9بجے کے بجائے ساڑھے 11بجے کچہری میں پہنچے ، شہری شدید گرمی اور حبس میں انتظار کرتے ر ہے ،انتظامیہ نے میڈیا کی نشاندہی پر سائلین کوپانی مہیا کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...