ڈپٹی کمشنر کا شہر میں صفائی کا جائزہ، بہتری کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کا شہر میں صفائی کا جائزہ، بہتری کی ہدایت

صفائی میں کوتاہی ناقابل برداشت ،فیلڈ مانیٹرنگ جاری رہے گی:ماہم آصف

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے شہر کے مختلف مقامات پرستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ منیجر عدیل نے اہم شاہراہوں اور چوراہوں کے صفائی اقدامات پر بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کو مزید موثر بنایا جائے ،صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور فیلڈ میں صفائی آپریشن کی موثر نگرانی پر خصوصی توجہ دی جائے ، صفائی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،ستھرا پنجاب کے تحت جاری سرگرمیوں کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے فیلڈ مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...