گلبرگ ٹاؤن کے تحت روڈ سائیڈ جنگل فیز ٹوکا افتتاح

گلبرگ ٹاؤن کے تحت روڈ سائیڈ جنگل فیز ٹوکا افتتاح

شجرکاری اور ماحول دوست منصوبے ہنگامی ضرورت بن چکے ،سیف الدینزیادہ سے زیادہ درخت لگانا ماحولیاتی صورتحال کا تقاضہ،اپوزیشن لیڈرکے ایم سی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انتہائی کم وسائل کے باوجود گلبرگ ٹاؤن کا ہر شعبہ ترقی کرتا ہوا نظر آتا ہے ، چاہے اسکول ہوں، سڑکیں ہوں، اسٹریٹ لائٹس ہوں یا ماحول کو بہتر بنانے کے لیے روڈ سائیڈ جنگل کا منصوبہ، یہ تمام اقدامات گلبرگ ٹاؤن کو ایک ماڈل ٹاؤن بناتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے تحت راشد منہاس روڈ پر روڈ سائیڈ جنگل فیز ٹو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتتاحی تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی گلبرگ کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ، ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

سیف الدین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ آج کراچی تیزی سے کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل ہو رہا ہے ، شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور ماحولیاتی مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں، ایسے حالات میں شجرکاری اور ماحول دوست منصوبے کسی عیاشی کے بجائے ایک ہنگامی ضرورت بن چکے ہیں۔کراچی کی ماحولیاتی صورتحال اس امر کا تقاضا کرتی ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں، گرین ایریاز میں اضافہ کیا جائے اور بارش کے پانی کو محفوظ بنانے سمیت ماحول دوست منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے ۔ واٹر ہارویسٹنگ اور بدلتے ہوئے کلائمیٹک کنڈیشنز بھی اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ شہر میں ماحولیاتی بہتری کے لیے مربوط اور مستقل اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...