ایف آئی اے میں نوکری کا جھانسہ دیکر 12 لاکھ روپے ہڑپ

ایف آئی اے میں نوکری کا جھانسہ  دیکر 12 لاکھ روپے ہڑپ

میلسی (نامہ نگار)ایف آئی اے میں نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ 42 ہزار 60 روپے ہتھیانے کے الزام میں۔۔۔

 سٹی پولیس نے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ موضع ہردوگنب کے رہائشی محسن رضا نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میلسی کچہری میں محمد ساجد، رئیس احمد سمیت 5 افراد نے اس کے بھائی سرفراز کو ایف آئی اے میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دیا۔ملزمان نے مبینہ طور پر مختلف اوقات میں ایزی کیش اور جاز کیش کے ذریعے مجموعی طور پر 12 لاکھ 42ہزار 60 روپے منگوائے اور بعدازاں رقم ہڑپ کرلی۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...