جی سی یو :انتظامی امور مکمل طور پر جدید ڈیجیٹل نظام پر منتقل
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا جدید نظام یونیورسٹی کو بالکل مفت فراہم
لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے انتظامی امور کو مکمل طور پر کاغذ استعمال کیے بغیر (پیپر لیس) جدید ڈیجیٹل نظام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔یہ اہم سنگ میل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تیار کردہ کلاؤڈ بیسڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ‘ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم’ کے کامیاب نفاذ کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے ۔ حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے یہ جدید نظام یونیورسٹی کو بالکل مفت فراہم کیا ہے ۔اس نئے ڈیجیٹل فریم ورک کے تحت، یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے انتظامی امور کو مکمل طور پر آن لائن منتقل کر دیا گیا ہے ۔ نئے پورٹل کے ذریعے اب اساتذہ اور دیگر سٹاف کی چھٹیوں کی درخواستیں، سفری اجازت نامے ، سالانہ کارکردگی رپورٹس، سرکاری احکامات اور انتظامی مراسلوں جیسے روزمرہ کے امور ایک ہی پلیٹ فارم پر سرانجام دیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments