موسم گرما کی تعطیلات کے چھٹے ہفتے کا ججز روسٹر جاری

موسم گرما کی تعطیلات کے چھٹے ہفتے کا ججز روسٹر جاری

ہائیکورٹ کی پرنسپل نشست پر کل سے 2ڈویژن بینچ اپیلوں کی سماعت کرینگے

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے چھٹے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔ دس اگست سے نئے روسٹر کے تحت مقدمات کی سماعت ہوگی ۔لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل نشست پر سوموار سے دو ڈویژن بینچ اپیلوں کی سماعت کریں گے ۔ چار ججز بطور سنگل بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ ڈویژن بینچز میں کام کرنے والے ججز بطور سنگل بنچ بھی مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس صادق محمود خرم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بھی تمام نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بطور سنگل بینچ تمام نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کریں گی۔جسٹس شاہد کریم بطور سنگل بینچ سول نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے ۔ جسٹس صادق محمود خرم فوجداری نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کریں گے ۔ جسٹس سید احسن رضا کاظمی تمام نوعیت کی سول درخواستوں پر سماعت کریں گے ۔علاقائی بینچوں میں جسٹس احمد ندیم ارشد بہاولپور، جسٹس خالد اسحاق ملتان جبکہ جسٹس صداقت علی خان راولپنڈی بینچ پر بطور سنگل بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ تعطیلات کے دوران صرف اہم اور فوری نوعیت کی درخواستیں دائر کی جاسکیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...