یو ای ٹی :بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سیمینار

یو ای ٹی :بین المذاہب  ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سیمینار

لاہور(خبرنگار )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں پنجاب حکومت کی جانب سے اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کے ہفتے کے سلسلے میں بین المذاہب ہم آہنگی پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔

اس تقریب کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز نے کیا۔سیمینار کے اہم مقرر اسلامک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر تنویر قاسم تھے ۔ انہوں نے مذہبی رواداری، باہمی احترام اور معاشرتی امن پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے تمام شہریوں کا مشترکہ گھر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...