جھال چکیاں پولیس کی کارروائی 4 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

جھال چکیاں پولیس کی کارروائی  4 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)اسلحہ اور بدمعاشی کلچر کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے دوران جھال چکیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ذیشان کے قبضے سے رائفل 44 بور، غلام عباس سے پسٹل 30 بور، جاوید سے پسٹل 30 بور جبکہ ملزم سہیل سے بھی پسٹل 30 بور برآمد ہوا۔ پولیس نے چاروں ملز موں کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کا قیام، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی اولین ترجیح ہے ۔ ناجائز اسلحہ کی نمائش، بدمعاشی اور ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے یا شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...