14 اگست کو انڈیپنڈنس ڈے اسکواش کپ کرانے کا فیصلہ

14 اگست کو انڈیپنڈنس ڈے اسکواش کپ کرانے کا فیصلہ

14 اگست کو انڈیپنڈنس ڈے اسکواش کپ کرانے کا فیصلہاجلاس میں آئندہ تین سال کے لیے جامع ایکشن پلان مرتب کرنے کا فیصلہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا ڈویژن اسکواش ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کا پہلا اجلاس سرگودھا جمخانہ کلب میں صدر چوہدری وارث ندیم وڑائچ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اسکواش کے فروغ، نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور تنظیمی امور کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی خان آصف خان، ڈائریکٹر ایڈمن طارق اعوان اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔سیکرٹری رمشا طارق نے اجلاس میں الیکشن رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں آئندہ تین سال کے لیے جامع ایکشن پلان مرتب کرنے ، گراس روٹ لیول پر اسکواش کو فروغ دینے اور سکول آؤٹ ریچ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں کے دورے اور مستقل کوچنگ کیمپس منعقد کیے جائیں گے ۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فعال کرنے ، تنظیم کے مالی وسائل بڑھانے کے لیے عہدیداران کی ماہانہ مالی معاونت اور سپانسرز کی تلاش سمیت دیگر اقدامات کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں متفقہ طور پر 14 اگست کو سرگودھا جمخانہ کلب میں ‘‘انڈیپنڈنس ڈے اسکواش کپ’’ منعقد کرنے کی منظوری دی گئی۔ ایونٹ میں بوائز اور گرلز کی مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے ۔صدر چودھری وارث ندیم وڑائچ نے تنظیمی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کابینہ میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر عتیقہ ریحان، یاسر لطیف وڑائچ، راجہ محمد اسد عباس، محمد عامر چودھری اور کامران فہیم ہنجرا کو نائب صدور مقرر کیا۔ سجاد حسین بھٹی کو پریس سیکرٹری، جنید خان اور ظہیر احمد کو جوائنٹ سیکرٹری جبکہ محمد احتشام کو سیکرٹری کوآرڈینیشن مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...