دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کے اتحاد کی جانب اہم قدم :ڈپٹی کمشنر
دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کے اتحاد کی جانب اہم قدم :ڈپٹی کمشنر تین بڑی معاشی، عسکری اور سیاسی طاقتوں کا یکجا ہونا خوش آئند ہے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کے اتحاد، اجتماعی سلامتی اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ تین بڑی معاشی، عسکری اور سیاسی طاقتوں کا یکجا ہونا پوری امت مسلمہ کے لیے خوش آئند ہے ۔اپنے ایک جاری بیان میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد اور اجتماعی سلامتی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے ۔ اس تاریخی پیش رفت کے تناظر میں ‘‘ایک اللہ، ایک رسولؐ، ایک کتاب’’ کے عنوان سے خصوصی ترانہ بھی جاری کیا گیا ہے ، جس کا بنیادی پیغام امن، سکیورٹی اور استحکام ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ترانہ اتحاد، بھائی چارے اور مسلم دنیا کے باہمی اعتماد کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے ۔ اس سال یوم آزادی ایک نئے اور منفرد انداز میں منایا جا رہا ہے ، تمام شہری بالخصوص نوجوان اس ترانے کو اپنی آواز اور اپنی شان بنائیں، اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور یوم آزادی کی تقریبات میں قومی جذبے کے ساتھ چلائیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ مسلم دنیا کے اتحاد، اجتماعی سلامتی اور باہمی تعاون کا علم بردار رہا ہے ۔ ‘‘ایک اللہ، ایک رسولؐ، ایک کتاب’’ کا پیغام ہمیں اتحاد، امن اور استحکام کے لیے مل کر آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments