ڈی پی او خانیوال کی کھلی کچہری شکایات پر فوری کارروائی کا حکم

ڈی پی او خانیوال کی کھلی کچہری شکایات پر فوری کارروائی کا حکم

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈی پی او محمد عابد کی تھانہ سٹی کبیروالا میں کھلی کچہری ۔کھلی کچہری میں شہریوں نے ڈی پی او کے سامنے اپنے مسائل، شکایات اور مختلف نوعیت کی درخواستیں پیش کیں۔۔۔

 محمد عابد نے شہریوں کی شکایات غور سے سنیں اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ درخواستوں پر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بروقت داد رسی یقینی بنائی جائے ۔ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر درخواست پر میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔محمد عابد نے کہا کہ خانیوال پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے ذمہ داری اور فرض شناسی سے فرائض انجام دے رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...