نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، پہلے ایکسیلنس ایوارڈز 2026کا اعلان
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک) نے گزشتہ روز پہلے ایکسیلنس ایوارڈز 2026کا انعقاد کیا اور۔۔۔
اپنے شعبے میں غیر معمولی لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور نمایاں خدمات ادا کرنے والے ملازمین کو سراہا۔ نیوٹیک یونیورسٹی نے تعلیمی کمال اور ادارہ جاتی ترقی کے مشن کو نمایاں طور پر آگے بڑھانے والے ملازمین میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے اور نقد انعام کے ساتھ تحائف بھی دئیے۔ تقریب میں یونیورسٹی کی قیادت، ممتاز مہمانوں، فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے شرکت کی۔ تدریسی، تحقیقی، انتظامی اور خدمت کے شعبوں میں مثالی کارکردگی کے اعتراف میں مختلف تعلیمی اور انتظامی محکموں کے کل 84ملازمین کو ایکسیلنس ایوارڈز سے نوازا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments