سی بی ڈی :منصوبے اعلیٰ معیار کیساتھ مکمل کرنے کی ہدایت

سی بی ڈی :منصوبے اعلیٰ معیار کیساتھ مکمل کرنے کی ہدایت

عمران امین کا سی بی ڈی واک اور این ایس آئی ٹی سٹی کادورہ ، بریفنگ دی گئی

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے سی بی ڈی کے جاری میگا منصوبوں کا دورہ کیا، تعمیراتی سرگرمیوں اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔سی بی ڈی ورٹیکس، سی بی ڈی واک اور این ایس آئی ٹی سٹی میں مختلف کام تکمیل کے مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔دورے کے بعد جائزہ اجلاس میں منصوبوں کے معیار اور مقررہ ٹائم لائن پر بھی غور کیا گیا۔عمران امین نے تمام منصوبے اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے سی بی ڈی ورٹیکس، سی بی ڈی واک اور این ایس آئی ٹی سٹی کا دورہ کیا، جہاں انہیں جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سی بی ڈی ورٹیکس میں فنشنگ ورک تیزی سے جاری ہے ، ایلیویشن پر ٹائلز اور ڈیجیٹل سکرین کی تنصیب آخری مراحل میں ہے ، جبکہ ایپوکسی فلورنگ اور جدید پارکنگ مینجمنٹ سسٹم بھی تکمیل کے قریب ہے ۔سی بی ڈی واک کے تمام یونٹس کا گرے سٹرکچر مکمل ہوچکا ہے اور ایلیویشن پر ٹائل ورک جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...