طالبہ کی تصاویر بنانے سے منع کرنا مہنگا پڑ گیا، اوباش کا تشدد
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) چک 70 شمالی میں میٹرک کی طالبہ کی تصاویر بنانے سے منع کرنا اس کے خاندان کے لیے عذاب بن گیا۔
متاثرہ خاندان کے مطابق مبینہ اوباش ملزم نے گھر میں داخل ہوکر طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے گلی میں گھسیٹتا رہا، جبکہ بیٹی کو بچانے کے لیے آنے والی والدہ کو بھی بالوں سے پکڑ کر زدوکوب کیا گیا۔متاثرہ طالبہ کے والد کے مطابق واقعے کے بعد خاندان ملزم کے خوف سے اپنا آبائی گھر چھوڑ کر جناح کالونی میں کرائے کے مکان میں منتقل ہوگیا، تاہم مبینہ ملزم نئے گھر کے اطراف بھی چکر لگا رہا ہے ۔والد کا الزام ہے کہ ملزم ان کی بیٹی کو اغوا اور قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے ، جس کے باعث خاندان شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہے ۔ متاثرہ خاندان نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments