سکروٹنی کمیٹی، اراضی تنازعات کے حل میں مدد ملے گی،ڈپٹی کمشنر

سکروٹنی کمیٹی، اراضی تنازعات کے حل میں مدد ملے گی،ڈپٹی کمشنر

80فیصد سے زائد کیسز کی بنیادی وجہ زمینوں کے تنازعات ہیں، عدالتوں پر بوجھ کم ہوگا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کا پہلا اجلاس ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) سمیع خان، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز، متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور سائلین نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کے قیام کا بنیادی مقصد زمینوں کے تنازعات کو مقامی سطح پر میرٹ اور قانون کے مطابق حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 80فیصد سے زائد کیسز کی بنیادی وجہ زمینوں کے تنازعات ہیں، جن کے بروقت حل سے عدالتوں، پولیس اور محکمہ مال پر مقدمات کا بوجھ کم ہو گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ٹریبونل کی جانب سے ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کو 200کیسز موصول ہو چکے ہیں، جن میں سے آج 20کیسز کی سماعت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف کیسز کی سماعت کی اور فریقین کا مؤقف سننے کے بعد میرٹ پر فیصلے جاری کیے۔ انہوں نے بغیر ملکیت کے ناجائز دعوے کرنے والے افراد کے کیسز کی فوری رپورٹ پیش کرنے اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...