ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری درخواستوں پر فوری احکامات جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔
کھلی کچہریوں میں شہر یو ں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے اپنی شکا یا ت پیش کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ڈیوٹی کے سلسلے میں پنجاب سے اسلام آباد آنے والی پولیس نفری کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود رہائشی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔دورے کے دوران صفائی ستھرائی، پینے کے پانی، رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments