15 پر جھوٹی کالز، دو افراد گرفتار، مقدمات درج
میلسی (نمائندہ دنیا)تھانہ ٹبہ سلطانپور پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر جھوٹی کالز کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے ۔۔۔
پولیس کے مطابق چک نمبر 183 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد ساجد ولد محمد اسلم نے 15 پر کال کرکے ڈکیتی کی اطلاع دی۔ پولیس فوری موقع پر پہنچی تو تحقیقات کے دوران ڈکیتی کا کوئی واقعہ سامنے نہ آیا بلکہ لڑائی جھگڑے کا معاملہ پایا گیا۔ پولیس نے مبینہ طور پر جھوٹی اطلاع دینے پر محمد ساجد کے خلاف دفعہ 29 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ٹبہ سلطانپور کے رہائشی محمد نعیم نے 15 پر کال کرکے بعض افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments