جاوید بٹ کی قیادت میں تاجروں کی ڈپٹی کمشنر گجرات سے ملاقات
گجرات(سٹی رپورٹر )جاوید بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران گجرات کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر نور العین قریشی سے ملاقات کی ،
کار ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر سیف اﷲ بھٹہ، جنرل سیکرٹری عمران عطاری بھی موجود تھے ۔ جاوید بٹ نے کچہری چوک سے بولے چوک تک سڑک کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا حکم دینے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔ جاوید بٹ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا شادمان کی مین بلیو وارڈ کا رحمن شہید روڈ کی طرف ریمپ بہت خراب ہے ، جس سے ٹریفک کو مشکلات ہیں ، سیف اﷲ بھٹہ نے بتایا جی ٹی روڈ سروس روڈ بہت خراب ہو چکی ،ٹریفک بہائو میں رکاوٹیں ختم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments