وزیرآباد:مختلف علاقوں میں سیوریج کی خرابی کے با عث شہریوں کو مشکلات
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مین بازار، برتن بازار، چوک گلی ارائیاں،مشن سکول چوک اور بکرگلہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم کی خرابی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،
واضح رہے میں بازار و دیگر علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سیوریج اور نالیاں بند ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے کئی مقامات پر گٹروں اور نالیوں کا گندا پانی جمع رہنے سے آمدورفت متاثر ہورہی ہے جبکہ تعفن اور بدبو کے باعث شہریوں کا جینا محال ہوگیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments