حسام لہڑی تا ملک پور جٹاں روڈ کی تعمیر کے کام کا آغاز
عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی:حبیب الرحمن ڈھیری
گلیانہ(نامہ نگار )چودھری حبیب الرحمن ڈھیری کی درخواست پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایکشن لیتے ہوئے حسام لہڑی تا ملک پور جٹاں روڈ کی تعمیر کے کام کا آغاز کروا دیا ۔ سڑک کی تعمیر شروع ہونے پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دیرینہ مطالبے کی تکمیل قرار دیا ۔ حبیب الرحمان ڈھیری نے اہم منصوبے کی منظوری اور تعمیراتی کام کے آغاز پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو سفری سہولیات میں نمایاں بہتری حاصل ہوگی۔انہوں نے اس موقع پر کوٹلہ برادران کا بھی شکریہ ادا کیا اور بالخصوص سابق ایم این اے عابد رضا کوٹلہ کی عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری عابد رضا کوٹلہ نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیح دی اور علاقے کی ترقی کیلئے کردار ادا کیا۔علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی کہ منصوبہ جلد مکمل ہونے سے عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments