نائب تحصیلدار کو دھمکیاں ،کارسرکار میں مداخلت پر 8افراد کیخلاف مقدمہ
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )نائب تحصیلدار اور عملہ کو دھمکیاں اور کارسرکار میں مداخلت پر 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق نائب تحصیلدار ڈسکہ محمود جاوید نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ ہمراہ عملہ کارروائی وارنٹ دخل تھانہ سے آمد روانگی کرکے بمبانوالہ موقع پر پہنچے تو ملزمان نذیر’عاصم ’قاسم ’بشیر ’عبدالمنان اور تین نامعلوم نے گالی گلوچ شروع کردی ،ملزمان نے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments