روٹی اور نان مہنگا کرنے پر نان بائیوں کیخلاف کارروا ئی کا مطالبہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)آٹے کی قیمت میں 50روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ چاندنی چوک ماڈل ٹاؤن اور محلہ ریتاںوالا کے نان بائیوں نے پشاوری روٹی ،نان اور پنجابی روٹی کی قیمت مرضی سے بڑھا دی ،
پشاوری روٹی اور نان 30 روپے کے بجائے 35 روپے اور پنجابی روٹی 20 رو پے کے بجائے 30روپے میں سر عام فروخت کر رہے ہیں۔اہل علاقہ چاندنی چوک ماڈل ٹاؤن اور محلہ ریتاںوالا کے شہریوں نے ڈی سی نوید احمد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کروائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments