ڈسکہ :گھر اور ملحقہ حویلی پر اندھا دھند فائرنگ گائے ہلاک ،3 مویشی زخمی
ڈسکہ(نامہ نگار)ملزموں کی گھر اور ملحقہ حویلی پر اندھا دھند فائرنگ سے 3مویشی زخمی ہوگئے۔
تھانہ ستراہ کے علاقہ شتاب پورہ میں ملزم محمد سفیان عرف پپو نے ہمراہ4نامعلوم مسلح محمد ریاض اور شیر افگن حال مقیم جاپان کے کہنے پر گھر پر فائرنگ کی، ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے گھر کے ساتھ ملحقہ محمد ریاض کی حویلی مویشیاں میں فائر مویشیوں کو لگے جس سے ایک گائے موقع پر ہلاک ہو گئی جبکہ ایک بھینس، جھوٹااور بچھڑی بھی فائر لگنے سے زخمی ہو گئیں بھینس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے تھانہ ستراہ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments