ایف آئی اے کی کارروائیاں‘ انسانی سمگلنگ پر16 ملزم گرفتار
گوجرانوالہ ،سیالکوٹ(نیوزرپورٹر،نمائندہ دنیا) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ، غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے اور دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کے خلاف گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ سرکلز میں کارروائیاں کرکے 16 ملزموں سمیت کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گوجرانوالہ سرکل سے 9،گجرات سرکل سے 5 اورسیالکوٹ سرکل سے 3 ملزم گرفتار کیے گئے ۔گرفتار کیے گئے انسانی سمگلروں اور ایجنٹوں میں رئیسات، شفقت، حیدر ، صابر سلیم، فرخ شہزاد، اظہر شاہد، طالب سیٹھی، یاسر عرفت، احمد بلال، آزاد محمود، بابر شریف، ساجد، رانا نعمان، آصف، جمشید مسیح اور فرحت فیاض شامل ہیں۔ استعمال کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پرملزم شہرام کو گرفتار کیاگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments