ڈیڈ لفٹ چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی پرحماد بٹ کیلئے انعام

 ڈیڈ لفٹ چیمپئن شپ میں اچھی  کارکردگی پرحماد بٹ کیلئے انعام

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خاں نے آل پاکستان مینز اینڈ ویمن ڈیڈ لفٹ چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فرزندِ نوشہرہ ورکاں حماد بٹ سے ملاقات کی اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔

انہوں نے حماد بٹ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں پولیس اہلکاروں کی نمایاں کامیابیاں باعث فخر ہیں باصلاحیت کھلاڑی ملک اور محکمہ پولیس کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں حماد بٹ نے حوصلہ افزائی پر سی پی او کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...