پرنسپل شجاعت علی شاہ کی صاحبزادی پاکیزہ فاطمہ کااعزاز
راہوالی (نامہ نگار ) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج راہوالی کے پرنسپل شجاعت علی شاہ کی ہونہار صاحبزادی پاکیزہ فاطمہ نے گوجرانوالہ بورڈ کے میٹرک امتحانات سائنس گروپ میں 1200میں سے 1172نمبرز حاصل کرکے راہوالی اورگوجرانوالہ بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔
ہونہار طالبہ نے بتایا کہ یہ شاندار کامیابی والدین کی دعاؤں اور سکول کے اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے ۔ پاکیزہ فاطمہ نے کہاوہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت اور ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments