کٹھیالہ میں دوہرا قتل ‘مرکزی ملزموں سمیت 4 گرفتار

کٹھیالہ میں دوہرا قتل ‘مرکزی ملزموں سمیت 4 گرفتار

شدید زخمی منیر اور بابرجان کی بازی ہار گئے ،ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سمبڑیال کے علاقہ کٹھیالہ میں دوہرے قتل پر مرکزی ملزموں سمیت چار افراد گرفتار کرلئے گئے ۔دو دوست بابر اور منیر کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، بابر نے مبینہ طور پر منیر پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔ شدید زخمی ہونے والے منیر کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع پر منیر کے مشتعل رشتہ داروں نے مبینہ طور پر بابر پر ڈنڈوں، سوٹوں اور چھریوں سے حملہ کر دیا، جس سے بابر بھی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس  موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزموں سمیت چار افراد منظور ،تنویر ،دلاور ،دلاور بشیر کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...