ڈسکہ اورگردونواح میں عید میلاد النبی ؐ کی تیاریاں عروج پر
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور گردونواح میں عید میلاد النبی ؐ کی تیاریاں عروج پر۔
مساجد گلی اورگھر گھر چراغاں اور محافل کا سلسلہ زور و شور سے جاری، علاقہ بھرمیں ماہ ربیع الاول کیساتھ ہی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ گلی محلہ اور گھرگھر چراغاں اور محافل کا سلسلہ جاری ہے ،سبز پرچموں جھنڈیوں اور رنگ برگی برقی جگنو لائٹوں ودیگر آرائشی اشیا کی فروخت بھی جاری ہے ۔گلی محلوں مساجد اور دکانوں پر چراغاں کیاجارہا ہے عاشقان رسول ؐ بڑی تعداد میں ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش میں مصروف ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments