راہوالی:انفورسمنٹ عملہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع
شاہراہ قائداعظم اور راجباہ روڈ پر تجاوزات‘دکانداروں کا سامان ضبط ‘جرمانے
راہوالی (نامہ نگار)کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر حیات بلوچ کے حکم پر انفورسمنٹ عملہ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کردیا۔ انفور منٹ سپروائزر رانا اشفاق اور نوید احمد کی نگرانی میں شاہراہ قائداعظم اور راجباہ روڈ پر تجاوزات ختم کرتے ہوئے دکانداروں کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا اور کئی دکانداروں کو موقع پر جرمانے بھی کیے گئے ۔ رانا اشفاق نے بتایا کہ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر کی طرف سے سول علاقوں میں تجاوزات ختم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے جسے ہر حال میں پورا کیا جائیگا ، کسی کو بھی چاہے وہ کتنا بااثر ہو تجاوزات قائم نہیں کرنے دینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments