چیئرمین واسا ،سیکرٹری ہائوسنگ کانکاسی آب اقدامات کاجائزہ
سیالکوٹ، گجرات (نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر) چیئر مین واسا پنجاب چوہدری شیر علی اور سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ نور الامین مینگل نے سیالکوٹ کا دورہ کیا اور نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا۔
سیالکوٹ میں صبح 3سے 9بجے تک 178ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی۔ ایم ڈی واسا فیصل شہزاد بھی ہمراہ تھے ۔ انہوں نے کشمیر روڈ، خادم علی روڈ، ضلع کچہری، گوہد پور اور ناصر ٹاؤن کے علاقوں کا دورہ کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments