22غیر قانونی پائرولائسز پلانٹس وری ایکٹرز مسمار
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)محکمہ ماحولیات نے کامونکی میں غیر قانونی پائرولائسز پلانٹس کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 7 غیر قانونی پائرولائسز پلانٹس اور 15 ری ایکٹرز مسمار کر دئیے گئے ۔
ماحولیاتی ٹیموں نے سیالکوٹ روڈ، مدنی مارکیٹ، اعوان چوک اور گلہ چیک پوسٹ کنگنی والا کے رہائشی و صنعتی علاقوں میں بھی کارروائیاں کیں۔ ایمیشن کنٹرول سسٹم کے بغیر کام کرنے اور سموگ رولز کی خلاف ورزی پر 5صنعتی یونٹس سیل کر دئیے گئے جبکہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 4یونٹس کو نوٹسز جاری کیے گئے ۔ ایک یونٹ کو سموگ رولز کے ایس او پیز کے مطابق پایا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور انسانی صحت کو نقصان پہنچانے والے یونٹس کیخلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments