بزم ِنعت کی ردائے زہرہ سکیم کے تحت 25مستحق بچیوں کی شادی

 بزم ِنعت کی ردائے زہرہ سکیم کے تحت 25مستحق بچیوں کی شادی

اظہر قیوم ، راؤ امجد نے ہر دُلہن کو اڑھائی لاکھ کا سامان،دُلہوں کو تحائف دیکررخصت کیا

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا ) بزم ِنعت رحمت ا للعالمین کی مثالی فلاحی کاوش، ردائے زہرہ سکیم کے تحت 25 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں، ہر دُلہن کو اڑھائی لاکھ مالیت کا ضروری سامان،دُولہوں کو گھڑیاں ودیگرتحائف دیئے گئے ۔ ربیع الاول کے بابرکت ماہ میں اجتماعی شادیوں کی 19ویں سالانہ تقریب مقامی میرج ہال میں ہوئی، نگرانی صدر بزم نعت راؤ امجد خاں نے کی۔ مہمان ِ خصوصی ایم این اے اظہر قیوم ناہرا، راؤ امجد خاں، راؤ ارشد خاں اور بزم نعت کے ارکان نے باراتیوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر دُولہوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ باراتیوں، دُلہنوں کے اہلخانہ اور دیگر مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی ۔صدر بزم نعت رحمت ا للعالمین راؤ امجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا بزم نعت ابتک 438 مستحق بچیوں کی شادیاں کروا چکی ہے غریب اور مستحق خاندانوں کی شادیاں کروانے کاسلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...