انصاف کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈی پی او جہلم
کھیوڑہ ( نمائندہ دنیا) ڈی پی او جہلم شفیق احمد کی صدرات پولیس افسران سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
ڈی پی او نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، بہترین نظم و ضبط، جرائم پیشہ عناصر کی مؤثر سرکوبی، شہریوں کو مکمل تحفظ اور پولیس سہولیات کی بروقت فراہمی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات پر فوری رسپانس، میرٹ پر کارروائی اور انصاف کی بروقت فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments