یوم دفاع پر پرچم کشائی ،ریلی نکالی
نوشہرہ ورکاں(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)یوم دفاع پاکستان پر میونسپل کمیٹی میں پرچم کشائی تقریب ہوئی۔
ریسکیو 1122 اور شہری دفاع کے جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی دی۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ادریس، سابق وائس چیئرمین بلدیہ اقبال صدیق سدھو، سپرنٹنڈنٹ میاں رضوان ودیگر نے شرکت کی۔ پرچم کشائی کے بعد میونسپل کمیٹی سے چوک تاجدارِ ختمِ نبوت تک ریلی نکالی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے کہاپا ک فوج نے6 ستمبر کو ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہداء کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments