نوشہرہ ورکاں :انجمن فروٹ شاپس اور وان سوتر کے عہدیدار بلامقابلہ کامیاب
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) انجمن فروٹ شاپس اور انجمن وان سوتر کے عہدیدار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔
مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن کمیشن ڈاکٹر زاہد رانا کے مطابق انجمن وان سوتر کے رانا ارشد صدر اور محمد اسماعیل جنرل سیکرٹری جبکہ انجمن فروٹ شاپس میں میاں عمران صدر اور محمد مشتاق جنرل سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہو گئے ۔انجمن آئرن مرچنٹس میں صدارت کیلئے حاجی امین منج اور شیخ عمر جنرل سیکرٹری کیلئے قیصر محمود مغل اور عثمان ظفر انصاری مد مقابل ہیں۔ انجمن شوز سٹورز کی صدرات کیلئے محمد علی توحیدی اور میاں زبیر احمد جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے دانیال محی الدین اور مرزا عرفان بیگ میں مقابلہ ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments