حادثات:واپڈا،پولیس ملازم ،ٹینکر ڈرائیور جاں بحق

حادثات:واپڈا،پولیس ملازم ،ٹینکر ڈرائیور جاں بحق

واپڈا ملاز م لقمان امانت یونس آباد میں تیزرفتار ٹریکٹر کی ٹکرسے چل بسا پٹرولنگ پولیس کا آئی ٹی آپریٹر سمیع اور وکیل مختلف مقامات پردم توڑ گئے

ڈسکہ،منڈیکی گورائیہ،ہیڈبمبانوالہ ، سمبڑیال،نوشہرہ ورکاں(نمائندگان دنیا،سٹی رپورٹر،نامہ نگاران)واپڈا ،پولیس ملاز م اور آئل ٹینکر ڈرائیورمختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوگئے ۔ واپڈا ملازم 27سالہ لقمان امانت سرکاری گاڑی پر یونس آباد گیاہواتھا وہاں اسکی گاڑی خراب ہوگئی تو وہ چاندگاڑی پر سوار ہونے کیلئے سڑک کراس کرنے لگاتواسے تیزرفتار ٹریکٹر جسے ڈرائیور ثاقب سکنہ پنڈی بھٹیاں چلارہاتھا نے ٹکرماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ڈسکہ سٹی پولیس نے لقمان کی والدہ کی درخواست پر ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔سمبڑیال میں بابو غلام نبی روڈ پر رہائش پذیر نامورشاعر ارشد جمیل ساجد کا جواں سالہ بیٹا اورسب انسپکٹر ہائی وے پٹرولنگ پولیس زبیر کا بھتیجا سمیع اﷲ جو گلوٹیاں موڑ پر بطور آئی ٹی آپریٹر تعینات تھا ،ڈیوٹی سے واپسی موٹر سائیکل پر سمبڑیال آتے ڈسکہ کے قریب حاثہ کا شکار ہوکر دم توڑگیا ،مرحوم کو کی نماز جنازہ میں پٹرولنگ پولیس افسروں سمیت علاقہ بھر 

کے  معززین نے شرکت کی۔نوشہرہ ورکاں کے علاقے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر ارتالی ورکاں کے قریب آئل ٹینکر نے اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے ٹکر مار دی ٹکر اتنی زور دار تھی کہ آئل ٹینکر کا 32 سالہ ڈرائیور وکیل ولد جمیل سکنہ گھکھڑ گاڑی میں پھنس گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کاٹ کر لاش کو نکالا اور قانونی کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...